حدیث کا ترجمہ اور تشریح - محنت سے حلال رزق کمانا عبادت ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم *حدیث مبارکہ:* حضرت مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *مَا أَكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأْكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ* (صحیح بخاری - 2072) *ترجمہ:* "کسی شخص نے کبھی کوئی کھانا اس کھانے سے بہتر نہیں کھایا جو اس نے اپنے ہاتھ کی محنت سے کمایا ہو۔" *تشریح و وضاحت:* *1۔ محنت عبادت ہے:* اپنے ہاتھ سے محنت کر کے حلال روزی کمانا اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے۔ چاہے وہ نوکری ہو، مزدوری ہو یا اپنا کاروبار۔ *2۔ خودداری کا درس:* دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ انسان خود محنت کرے۔ اس سے عزت نفس محفوظ رہتی ہے اور اللہ بھی راضی ہوتا ہے۔ *3۔ بے روزگار بھائیوں کے لیے پیغام:* جو بھائی علی ورک اٹک پر نوکریاں تلاش کر رہے ہیں، ان کے لیے یہ حدیث ایک پیغام ہے کہ رزق تلاش کرنا بھی دین کا حصہ ہے اور اس میں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ محنت جاری رکھیں، اللہ ضرور صلہ دے گا۔ اللہ ہم سب کو حلال اور محنت کی روزی نصیب فرمائے۔ آمین۔